🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) ايمان، يمين کی جمع ہے، جس کا معنی ہے، قوت و طاقت، اس بنا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
ايمان،
يمين کی جمع ہے،
جس کا معنی ہے،
قوت و طاقت،
اس بنا پر دائیں ہاتھ کو یمین کہتے ہیں،
کیونکہ اس میں زور و قوت زیادہ ہے،
اور قسم کو بھی یمین کہتے ہیں،
کیونکہ عرب آپس میں قسم اٹھاتے وقت اپنا دایاں ہاتھ دوسرے کے دائیں ہاتھ پر مارتے تھے،
اور یمین سے مقصود تاکید و مبالغہ ہوتا ہے۔
(2)
ذاكرا:
اپنی طرف سے،
اثرا:
دوسرے کی قسم کی نقل و حکایت کرتے ہوئے۔
صحیح اور واضح معنی یہی ہے اگرچہ امام بلقینی دو اور احتمال پیدا کرتے ہیں۔
(3)
آثرا کا معنی ہے مختارا کیونکہ آثرا کا معنی ہوتا ہے اس کو پسند کرنا،
تو معنی ہو گا دوسری چیز پر ترجیح دیتے ہوئے اس کو پسند کرتے ہوئے۔
آثرا کا معنی آباو اجداد کے مفاخر اور مکارم بیان کرنا،
اس سے ماثرة اور ماثر ہے یعنی میں نے آباؤ اجداد کے مفاخر بیان کرتے ہوئے ان کی قسم نہیں اٹھائی۔
فوائد ومسائل:
ائمہ اربعہ اور اکثر فقہاء کے نزدیک غیر اللہ کی قسم اٹھانا جائز نہیں ہے،
اور بقول علامہ ابن عبدالبر،
هذا اصل مجمع عليه:
یہ اتفاقی قاعدہ و ضابطہ،
کیونکہ شاذ قول کا اعتبار نہیں ہوتا اور بعض احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وابيه کا لفظ فرمایا ہے،
تو علماء نے اس کے مختلف جوابات دئیے۔
(1)
بقول علامہ ابن عبدالبر،
حدیث میں یہ لفظ صحیح احادیث کے خلاف ہے،
اس لیے منکر ہے لیکن یہ جواب درست نہیں۔
(2)
یہ اس وقت کی بات ہے،
جب ابھی غیراللہ کی قسم،
یا آباؤ و اجداد کی قسم اٹھانا جائز تھا،
بعد میں منسوخ ہو گیا،
لیکن اس کی بھی کوئی دلیل نہیں۔
(3)
عرب یہ لفظ بعض دفعہ تکیہ کلام استعمال کر لیتے تھے قسم اٹھانا مقصود نہیں ہوتا تھا،
اس لیے یہ لفظ غیر شعوری طور پر زبان سے نکل جاتا تھا۔
(4)
اس سے مقصود قسم نہیں ہوتا،
یہ لفظ محض تقریر و تاکید کے لیے بڑھا دیتے ہیں،
جس طرح محض اختصاص کے لیے،
حرف نداء کا اضافہ کر دیتے ہیں،
حالانکہ نداء مقصود نہیں ہوتی۔
(5)
قسم تنظیم و توقیر کے لیے اٹھانا جائز نہیں ہے،
تاکید و مبالغہ کے لیے قسمیہ الفاظ کا استعمال درست ہے۔
(6)
وابيه یا وابيك،
یہ الفاظ بعض دفعہ حیرت و تعجب کا اظہار کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں،
قسم مقصود نہیں ہوتی،
قسم کے لیے ان کا استعمال ممنوع ہے،
بطور تعجب ممنوع نہیں ہے۔
(7)
آپ کے لیے جائز تھا،
امت کے لیے جائز نہیں ہے۔
(فتح الباری،
ج 11،
مکتبہ دارالسلام،
ص 650-651)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4254