شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: لات: ایک چوکور اور سفید پتھر تھا، جس پر بنو کثیف نے ایک بت کدہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
لات:
ایک چوکور اور سفید پتھر تھا،
جس پر بنو کثیف نے ایک بت کدہ بنا دیا تھا،
اس لیے سفر سے واپسی پر سب سے پہلے اس کے پاس جاتے تھے،
اور اس کو کعبہ کے مقابلہ میں لانا چاہتے تھے،
تمام عرب اور قریش بھی اس کی تعظیم کرتے تھے،
اس کی وجہ تسمیہ میں اختلاف ہے،
بقول بعض لفظ اللہ پر (ت)
داخل کر کے دیوی ہونے کی بنا پر اللات بنا ڈالا،
جیسے مذکر کو عمرو اور مؤنث کو عمرۃ کہتے ہیں،
اور بقول بعض یہ لفظ لت يلت سے اسم فاعل کا صیغہ ہے،
جس کا معنی ہے ستو اور گھی گھولنا،
اس بت کی جگہ ایک شخص حاجیوں کے لیے ستو گھولتا تھا،
جب وہ مر گیا،
تو لوگ اس کی عبادت کی خاطر اس کی قبر پر بیٹھنے لگے،
علامہ آلوسی نے سورہ نجم میں اور وجوہ بھی بیان کی ہیں۔
عزي:
اس کے بارے میں بھی مختلف اقوال ہیں،
بعض کے نزدیک یہ چند درختوں کا جھنڈ تھا،
بعض کے نزدیک سفید پتھر اور بقول بعض نخلہ نامی جگہ میں ایک درخت جس کے پاس ایک بت تھا،
جس کی غطفان عبادت کرتے تھے۔
اور بقول بعض یہ اعز کا مؤنث ہے،
تفصیل کے لیے،
روح المعانی،
کتاب الاصنام ابن الکلبی،
المفصل فی تاریخ العرب قبل الاسلام،
معجم البلدان،
دیکھئے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4261