🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت سلیمان علیہ السلام کی بیویوں کی تعداد میں احادیث میں اختلاف ہے، آپﷺ کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت سلیمان علیہ السلام کی بیویوں کی تعداد میں احادیث میں اختلاف ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مقصود،
ان کی کثرت بیان کرنا تھا،
اس لیے روایت بالمعنی کی بنا پر راویوں نے کثرت پر دلالت کرنے والے مختلف اعداد بیان کر دئیے،
چونکہ حدیث کا اصل مخرج،
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں،
اس لیے قطعیت اور یقین کے ساتھ تعداد متعین نہیں ہو سکتی۔
ہاں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا موقف یہ ہے کہ بیویوں کی تعداد آزاد اور لونڈیوں کو ملا کر نوے سے زائد اور سو سے کم تھی،
بعض راویوں نے صرف آزاد بیویوں کا تذکرہ کیا،
تو تعداد کم بیان کی اور بعض نے آزاد اور لونڈیوں کو ملایا،
اور نوے سے زائد کو نظرانداز کر کے ان کی تعداد نوے بیان کر دی،
اور بعض نے کمی کو پورا کرتے ہوئے سو (100)
کر دیا اور ہر بیوی کے حاملہ ہونے کی خواہش اور آرزو کا اظہار کرتے وقت،
فرشتہ کے یاد دلانے کے باوجود،
ان کے مجاہد فی سبیل اللہ ہونے کی تمنا کی،
ان شاءاللہ کہنا بھول گئے،
کیونکہ اللہ تعالیٰ کو یہی منظور تھا،
وگرنہ اگر وہ ان شاءاللہ کہہ لیتے،
تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق،
اللہ کے ہاں ان کی یہ آرزو اور تمنا شرف قبولیت حاصل کر لیتی اور ہر بیوی جوان شہسوار جنتی،
اور یہ بات آپ نے اللہ تعالیٰ کے بتانے کی بنا پر بتائی،
وگرنہ یہ لازم نہیں ہے کہ جس آرزو اور خواہش کے ساتھ انسان ان شاءاللہ کہہ لے وہ آرزو و ضرور پوری ہو گی۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ﴿سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّـهُ صَابِرًا﴾ کہا تھا،
لیکن اس کے باوجود خضر علیہ السلام نے کہا،
﴿ذَٰلِكَ تَأْوِيلُ مَا لَمْ تَسْطِع عَّلَيْهِ صَبْرًا﴾ یہ اس معاملہ کی حقیقت ہے،
جس پر آپ صبر نہیں کر سکے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4285