شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: فتح مکہ کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہوازن سے جنگ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
فتح مکہ کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہوازن سے جنگ حنین شوال 8ھ میں لڑی،
شکست کھانے کے بعد دشمن تتر بتر ہو گیا،
ایک گروہ نے طائف کا رخ کیا،
دوسرا گروہ اوطاس کی طرف چلا گیا،
اور تیسرا گروہ نخلہ کی طرف بھاگ گیا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن کے بیوی بچوں کو جن کی تعداد چھ ہزار تھی،
قیدی بنا لیا،
مویشیوں میں چوبیس ہزار اونٹ اور چالیس ہزار سے زائد بکریاں قبضہ میں لے لیں،
اور چار ہزار اوقیہ چاندی ہاتھ لگی،
ان تمام اشیاء کو جعرانہ مقام میں جمع کیا گیا،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا رخ کیا،
کیونکہ دشمن کا بڑا گروہ ادھر ہی گیا تھا،
لیکن کچھ عرصہ محاصرہ کرنے کے بعد آپ واپس آ گئے،
اور جعرانہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہوازن کا رشتہ داری کی وجہ سے کیونکہ دائی حلیمہ اس قوم کے ایک خاندان سے تعلق رکھتی تھیں،
دو ہفتہ سے زائد انتظار کیا کہ وہ مسلمان ہو جائیں،
اور اپنا مال و دولت اور قیدی واپس لے جائیں،
لیکن جب وہ اس انتظار کے عرصہ میں نہ آئے تو آپ نے مال اور قیدی مسلمانوں میں تقسیم فرما دئیے،
غنیمت کی تقسیم کے بعد،
بنو ہوازن کا وفد مسلمان ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا،
اور انتہائی موثر انداز میں اپنے قیدی اور مال واپس لینے کی درخواست کی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
غنیمت کی تقسیم کے بعد قیدی اور مال دونوں کی واپسی ممکن نہیں ہے،
ایک چیز لے لو،
انہوں نے قیدیوں کی واپسی کی خواہش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام صحابہ کو جمع کر کے اس سلسلہ میں خطبہ ارشاد فرمایا،
جس کے نتیجہ میں لوگ قیدی چھوڑنے پر آمادہ ہو گئے،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام قیدیوں کو آزاد کر دیا،
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو غنیمت کے خمس سے دو لونڈیاں دی تھیں،
انہوں نے ایک اپنے بیٹے ابن عمر کو دے دی اور دوسری اپنے پاس رکھی،
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدیوں کی آزادی کا اعلان فرمایا،
تو دونوں باپ بیٹا نے اپنی اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا۔
(تفصیل کے لیے دیکھیے الرحیق المختوم)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4294