🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ غلاموں کے ساتھ حسن سلوک اور ملائمت سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ غلاموں کے ساتھ حسن سلوک اور ملائمت سے پیش آنا چاہیے،
اور معمولی فروگزاشت پر انہیں مارنا پیٹنا اور دکھ اور اذیت سے دوچار کرنا درست نہیں ہے،
اور اگر کوئی آقا اپنے مملوک پر ظلم و زیادتی کرتا ہے،
تو اس کے لیے پسندیدہ طرز عمل یہی ہے کہ وہ اس کو آزاد کر دے،
تاکہ اس کے ظلم و زیادتی کا ازالہ ہو جائے،
لیکن بالاتفاق آزاد کرنا فرض نہیں ہے،
ایک بہترین طریقہ ہے،
ہاں،
اگر اس نے غلام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے،
اس کا کوئی عضو کاٹ دیا ہے،
یا جلا دیا ہے،
یا بے کار کر دیا ہے،
تو پھر امام مالک اور امام لیث کے نزدیک آزاد کرنا فرض ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4298