🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ شدت غضب کی بناء پر، اعوذ بالله کے کلمات...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ شدت غضب کی بناء پر،
اعوذ بالله کے کلمات کی طرف متوجہ نہیں ہوئے،
جیسا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز نہیں پہچان سکے،
لیکن جب اس نے اعوذ بالله کے بعد اعوذ برسول الله کہا،
تو انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور آواز کا احساس ہوا،
اس لیے مڑ کر پیچھے دیکھا،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیبت و دبدبہ کی بناء پر ان کے ہاتھ سے کوڑا گر گیا،
اور وہ مارنے سے رک گئے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4310