🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: خول: خدم کا ہم وزن اور ہم معنی ہے، آپﷺ کا مقصد یہ ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
خول:
خدم کا ہم وزن اور ہم معنی ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد یہ ہے کہ تمہارے غلام تمہارے بھائی اور خادم ہیں۔
خول کا اصل معنی نگہداشت اور حفاظت و نگرانی ہے،
اس لیے مالی کو خولی کہتے ہیں،
اور اگر اس کو خائل کی جمع بنائیں تو معنی محافظ و نگران ہو گا،
اور تخویل کا معنی مالک بنانا ہی ہوتا ہے،
جیسا کہ قرآن مجید میں ہے،
﴿وَتَرَكْتُمْ مَاخَوَّلْنَا كُمْ وَرَاءَ ظُهُوْرِكُمْ﴾ (سورہ انعام،
آیت:
نمبر 95)
جو کچھ ہم نے تمہیں دیا تھا،
اسے پیچھے چھوڑ آئے ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4315