🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: هي يومئذ صلح: ان دنوں ان سے مصالحت تھی کہ اس کے بارے میں دو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
هي يومئذ صلح:
ان دنوں ان سے مصالحت تھی کہ اس کے بارے میں دو نظریات ہیں۔
(1)
خیبر ابھی فتح نہیں ہوا تھا،
لیکن وہاں کے لوگوں کے ساتھ امن و سلامتی کے ساتھ رہنے کا معاہدہ تھا،
کیونکہ بعض روایات میں ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کو دھمکی دی تھی،
”اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جنگ کا اعلان سن لو۔
“ اگر خیبر فتح ہو چکا تھا،
تو اعلان جنگ کی اطلاع کی ضرورت نہ تھی،
مسلمان ان کو ویسے ہی خیبر سے نکال سکتے تھے،
جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ہوا۔
(2)
دوسرا نظریہ یہ ہے کہ یہ واقعہ فتح خیبر کے بعد پیش آیا (فتح الباری،
ج 12،
ص 390،
مکتبہ دارالسلام)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4346