🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام مسلم نے یہ حدیث انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کی ہے، اور امام بخاری،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام مسلم نے یہ حدیث انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کی ہے،
اور امام بخاری،
باب القسامہ،
کتاب الدیات میں اس کو تفصیل سے لائے ہیں،
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ قسامہ کے قائل نہیں تھے،
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس سے قصاص کے قائل نہیں تھے،
کیونکہ مدعی علیہ کے خلاف بینہ قائم نہیں ہو سکتی،
اور عدم مشاہدہ کی بناء پر قسمیں اٹھانا بھی مشکل ہے،
لیکن لوث و عداوت کی بناء پر کسی محلہ پر الزام عائد ہو سکتا ہے اور ان سے براءت کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے،
جس سے انکار کی صورت میں دیت لی جا سکتی ہے،
لیکن عام طور پر شارحین کا خیال یہی ہے کہ ابو قلابہ قسامہ کے قائل نہیں تھے،
عکل اور عرینہ کے بارے میں حدیث کو ان کے ارتداد کی سزا قرار دیتے تھے،
اور قتل صرف تین صورتوں میں جائز سمجھتے تھے۔
(1)
شادی شدہ زنا کا مرتکب ہو۔
(2)
کوئی کسی کو قتل کر دے۔
(3)
اسلام لا کر اس سے ارتداد اختیار کرے،
ان تین صورتوں کے سوا کسی کو قتل کرنا درست نہیں سمجھتے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4356