🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: معروف و مشہور یہ ہے کہ حضرت آدم کے بیٹے قابیل نے اپنے بھائی ہابیل...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
معروف و مشہور یہ ہے کہ حضرت آدم کے بیٹے قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کو قتل کر ڈالا تھا،
اگرچہ بعض افراد نے ہابیل کو قاتل ٹھہرایا ہے،
تورات سے اکثریت کے قول ہی کی تصدیق ہوتی ہے۔
اور قرآن کے بیان سے معلوم ہوتا ہے،
اس کا پس منظر محض حسد و عناد ہے کہ ہابیل کی قربانی کیوں قبول ہوئی،
میری قربانی کیوں قبول نہیں ہوئی،
اس طرح حسد و عناد کی بنیاد پر قتل کی دھمکی دی،
واقعہ کی تفصیل سورہ مائدہ کی آیات میں موجود ہے اور اس حدیث سے یہ اصول اور قاعدہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر کوئی انسان برے کام کا آغاز کرتا ہے اور اسے دیکھ کر دوسرے افراد اس جرم و گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں تو اس کو ان سب افراد کے جرم و گناہ میں سے حصہ ملتا ہے،
کیونکہ یہ سبب یا باعث بنا ہے،
دوسروں کو اس نے یہ راہ دکھائی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4380