🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حقوق انسانی میں سے سب سے سنگین جرم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حقوق انسانی میں سے سب سے سنگین جرم کسی انسان کا ناحق خون بہانا ہے،
جس کو آج مسلمانوں نے انتہائی حقیر اور معمولی سمجھ لیا ہے،
اس کی سنگینی کی بناء پر حقوق العباد کے سلسلہ میں سب سے پہلے خون بہانے کا معاملہ اللہ کی عدالت میں پیش ہو گا اور حقوق اللہ میں،
ایمان کے بعد یعنی عملیات میں سے سب سے زیادہ اہمیت نماز کو حاصل ہے،
جس کو آج تقریبا پچانوے فیصد مسلمان نظر انداز کیے ہوئے ہیں،
اس میں ناکام،
تمام حقوق اللہ میں ناکام و نامراد تصور ہو گا،
اس لیے دونوں حدیثوں میں کوئی تعارض نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4382