🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ثم انكفاء: سے آخر تک کا جملہ راوی کا وہم ہے، اس کا تعلق خطبہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ثم انكفاء:
سے آخر تک کا جملہ راوی کا وہم ہے،
اس کا تعلق خطبہ عید الاضحیٰ سے ہے،
جس کو راوی نے خطبہ حج سے ملا دیا ہے،
اس لیے امام بخاری نے یہ ٹکڑا حذف کر دیا ہے،
ابن عون کی حدیث میں یہ جملہ موجود ہے،
لیکن آگے قرۃ کی روایت میں موجود نہیں ہے اور اس حدیث میں یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اشهر حرم کی حرمت اب بھی برقرار ہے،
اس لیے اس میں جنگ کا آغاز کرنا یا باہمی قتل و قتال کرنا جائز نہیں ہے،
ہاں،
اگر دشمن حملہ آور ہو تو مدافعت میں جنگ کرنا درست ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4384