🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ لڑنے والی دونوں عورتیں، بنو ہذیل کے دو خاندانوں کی تھیں اور آپس میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ لڑنے والی دونوں عورتیں،
بنو ہذیل کے دو خاندانوں کی تھیں اور آپس میں سوکنیں تھیں،
حمل بن نابغہ کی بیویاں تھیں،
ایک نے دوسرے کے پیٹ پر پتھر مارا،
پتھر کے بعد خیمے کی چوب (لکڑی)
ماری ہے اس لئے آگے پتھر کی بجائے خیمے کی لکڑی مارنے کا ذکر ہے دونوں میں کوئی تضاد نہیں،
بعض راویوں نے ایک چیز کا نام اور بعض نے دوسری چیز کا نام لیا۔
جس سے اس کا حمل ساقط ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاوان میں غلام یا لونڈی دینے کا حکم دیا اور یہ تاوان جرم کرنے والی کی عاقلہ یعنی اس کے باپ کی طرف سے اس کے رشتہ داروں پر ڈالا،
لیکن جب وہ مری تو اس کی وراثت اس کی عاقلہ کی بجائے،
اس کے بیٹوں اور اس کے خاوند میں تقسیم کی،
اس کی عاقلہ کو وارث نہیں ٹھہرایا اور یہ دونوں عورتیں یکے بعد دیگرے فوت ہو گئیں تھیں،
اس لیے اگلی روایت کے ساتھ اس کا تعارض نہیں ہے،
ان کے ذہن میں یہ خلجان پیدا ہوا کہ دیت ہم دیں،
لیکن وراثت میں ہمارے لیے کوئی حصہ نہ ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4390