شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بنو مخزوم کی اس عورت کا یہ وطیرہ تھا کہ وہ ضرورت کی چیز مانگ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بنو مخزوم کی اس عورت کا یہ وطیرہ تھا کہ وہ ضرورت کی چیز مانگ کر لے جاتی اور پھر لے جانے سے انکار کر دیتی کہ میں تو کوئی چیز مانگ کر نہیں لے گئی تھی،
اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کو چوری کی عادت پڑ گئی تو اس کا ہاتھ چوری کرنے پر کاٹا گیا،
لیکن چوری کا پیش خیمہ اور سبب عاریہ تھا،
اس لیے یہاں اس کی طرف منسوب کر دیا گیا،
اس لیے جمہور امت کے نزدیک عاریتاً لی گئی چیز کا انکار کرنے پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا،
ہاں امام اسحاق اور ابن حزم کا نظریہ یہ ہے کہ عاریۃً چیز کے انکار پر ہاتھ کاٹ ڈالا جائے گا،
امام احمد کا ایک قول یہی ہے،
لیکن علامہ ابن قدامہ نے احمد کے دوسرے قول کو ترجیح دی ہے،
جو جمہور کے مطابق ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4412