شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ بنو مخزوم کی ایک اور عورت ہے جس کا نام ام عمرو بنت سفیان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ بنو مخزوم کی ایک اور عورت ہے جس کا نام ام عمرو بنت سفیان بن عبدالاسد ہے،
جو فاطمہ بنت الاسود کی چچا زاد ہے اس نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر رات کو ایک قافلہ والوں کا کپڑوں کا صندوق یا سوٹ کیس چرایا تھا،
انہوں نے اس کو پکڑ کر باندھ لیا اور صبح حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا،
اس نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی پناہ لی،
ان کی تہبند میں اپنے ہاتھ چھپا لیے،
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی تہبند سے اس کے ہاتھ نکالے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد بھی بالفرض یہ حرکت کر لیتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا،
“ پھر اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا،
تفصیلی واقعہ کے لیے۔
(طبقات ابن سعد،
ج 8،
ص 263)
جمہور کے نزدیک ہاتھ کلائی سے کاٹا جائے گا اور دایاں ہاتھ کاٹا جائے گا،
اگر نہ ہو تو پھر بایاں کاٹا جائے گا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4413