🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) اعضل: مضبوط تن و توش کا مالک یعنی مستحکم جسم والا۔ (2) آخر: حقیر،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
اعضل:
مضبوط تن و توش کا مالک یعنی مستحکم جسم والا۔
(2)
آخر:
حقیر،
کمینہ۔
(3)
نبيب:
وہ آواز جو نر بکرا،
بکری سے جفتی کرتے وقت نکالتا ہے۔
(4)
الكثبة:
تھوڑا سا دودھ یا کوئی معمولی اور حقیر چیز۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
مجرم کو اپنے اقرار اور اعتراف سے نکلنے کی راہ سمجھانا جائز ہے،
بشرطیکہ وہ عادی مجرم نہ ہو اور اگر حقوق اللہ سے تعلق رکھنے والی حدود کے اقرار سے پھر جاتا ہے اور اس کے خلاف بینہ موجود نہیں ہے تو اس کے رجوع کو بھی مان لیا جائے گا۔
(شرح نووي،
مسلم،
ج 2 ص 77)
لیکن عادی مجرم کو عبرتناک سزا دینی چاہیے،
جیسا کہ آپ کے خطبہ سے ثابت ہو رہا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ سے معلوم ہوتا ہے،
حضرت ماعز ان میں داخل نہیں تھے،
کیونکہ ان کے بارے میں فرما رہے ہیں،
میں ان کو اگر قابو میں آ گئے،
عبرت بنا ڈالوں گا اور حضرت ماعز کو نکلنے کی تلقین فرما رہے ہیں اور آگے صریح روایت آ رہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا:
واپس چلے جاؤ،
اللہ سے بخشش طلب کرو،
توبہ کر لو،
بار بار یہ کہا،
چوتھی بار پوچھا،
دیوانے تو نہیں ہو،
شراب تو نہیں پی ہے اور پھر اس کی توبہ کی تعریف فرمائی،
جو انہوں نے حد کا تقاضا کر کے عملی صورت میں دیکھی تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4424