شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت ہذال رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت ہذال رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک نوکر کی حیثیت سے رہتے تھے اور حضرت ہذال رضی اللہ عنہ کی مطلقہ لونڈی تھی،
جو ان کی بکریاں چراتی تھی،
حضرت ماعز رضی اللہ عنہ نے اس سے زنا کر لیا،
پھر پشیمان ہو کر حضرت ہذال رضی اللہ عنہ کو بتایا تو انہوں نے ان کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کا مشورہ دیا اور ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے اور وہ دور غربت کا تھا،
بعض عورتیں جاہلیت کے دور میں یہ حرکت کرتی تھیں،
بعد میں بھی بعض میں یہ عادت قائم رہی،
وہ اپنی عادت کی بنا پر معمولی چیز کے عوض اپنی عزت نیلام کر دیتی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر حاضری میں،
چونکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی آپ کے ساتھ غزوہ میں سب شریک ہونے کی کوشش کرتے تھے،
اس لیے بدکار مرد اور عورتوں کو اس کا موقع مل جاتا تھا،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ایک تقریب پیدا ہو گئی تو موقعہ کی مناسبت سے ان لوگوں کو متنبہ فرمایا تاکہ وہ اس حرکت سے باز رہیں،
وگرنہ عبرتناک سزا کے لیے تیار رہیں،
اس سے مراد وہ صحابی نہ تھا جس نے خود کو پیش کیا تھا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4425