🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: أَنْ تَعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
أَنْ تَعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو،
یعنی دین کی پابندی پورے استحکام و مضبوطی کے ساتھ،
وحدت و یگانت کی صورت میں اختیار کرو،
ولا تفرقوا،
فرقوں اور گروہوں میں تقسیم نہ ہو،
اس سے ثابت ہوتا ہے،
مسائل میں اختلاف کے باوجود،
ان کی بنیاد پر گروہ بندی اور فرقہ سازی درست نہیں ہے،
اللہ کو مسلمانوں کی وحدت و یگانت ہی پسند ہے۔
قِيْلَ وَ قَالَ:
دونوں فعل ماضی کے صیغے بھی بن سکتے ہیں اور مصدر بھی،
مقصد یہ ہے کہ بلا مقصد،
فضول بحث و مباحثہ کرنا یا بلا ضرورت دینی مسائل میں بلا تحقیق و احتیاط مختلف اقوال نقل کرنا یا محض اپنی دھونس اور علمی رعب جمانے کے لیے بلا تحقیق،
بحث و مناظرہ کرنا درست نہیں ہے۔
كَثرَة السَّوَال:
بلا حاجت و ضرورت،
محض مال میں اضافہ کرنے کے لیے لوگوں سے مانگنا یا ایسے مسائل پوچھنا جو ابھی پیش نہیں آئے اور نہ آنے کا فی الوقت امکان ہے یا ان میں کسی قسم کا اشکال اور پیچیدگی ہے،
مسائل برزخ اور آخرت کے امور کی حقیقت و کیفیت کے بارے میں سوال کرنا یا ایسے سوال کرنا جو انسان کو شک اور حیرت میں ڈالنے والے ہیں،
مثلا اللہ نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے۔
إِضَاعة الماَل:
یعنی اسراف و تبذیر کرنا یا غیر شرعی کاموں پر مال خرچ کرنا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4481