🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: منعا و هات: مَنَعَ منعا: مصدر ہے، جس کا معنی ہے کہ دوسروں کے حقوق...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
منعا و هات:
مَنَعَ منعا:
مصدر ہے،
جس کا معنی ہے کہ دوسروں کے حقوق ادا نہ کرنا،
ان کو جو چیز دینے کا حکم ہے،
وہ روکتا اور هاتِ،
اگر اسم فعل ہو تو اَعطِ کے معنی میں ہو گا،
یعنی دو اور اتی ايتاء سے،
امر کا صیغہ ہو تو معنی ہو گا لاؤ،
کثرت استعمال کی وجہ سے ہمزہ کو ھاء سے بدل دیا گیا ہے اور مقصود دوسروں سے اس چیز کا مطالبہ کرنا ہے جس کا یہ حقدار نہیں ہے،
یہ مقصد بھی ہو سکتا ہے،
اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے تو تیار نہیں ہے،
لیکن حقوق کا مطالبہ کرتا ہے،
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4484