🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: والدین کی نافرمانی بالاتفاق کبیرہ گناہ ہے، لیکن بعض جگہ صرف ماؤں کا تذکرہ کیا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
والدین کی نافرمانی بالاتفاق کبیرہ گناہ ہے،
لیکن بعض جگہ صرف ماؤں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور بعض جگہ والد کا اور ماں باپ کی نافرمانی اس صورت میں گناہ کبیرہ ہے،
جب ان کی بات خلاف شریعت نہ ہو،
کیونکہ یہ اصول ہے لَا طَاعَةَ لِمَخلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الخَالق،
مخلوق کی خاطر،
خالق کی نافرمانی کرنا جائز نہیں ہے،
لیکن رویہ ہر صورت میں ان کے ساتھ نرمی اور ملائمت کا ہو گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4486