🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام مالک اور امام شافعی کے نزدیک اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کوئی انسان،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام مالک اور امام شافعی کے نزدیک اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کوئی انسان،
کسی دوسرے کے حق کا گواہ ہے لیکن دوسرے کو اس بات کا علم نہیں ہے تو وہ اس کو جا کر اپنی گواہی سے آگاہ کر دے کہ میں تیرے حق میں گواہی دے سکتا ہوں اور بقول بعض اس کا معنی یہ ہے کہ انسان کے پاس جو شہادت ہے،
وہ اس شہادت کو کسی طالب کی طلب کے بغیر اپنے طور پر محض اجر و ثواب کی خاطر دے گویا وہ خود بھی مدعی ہے اور شاہد بھی،
اس کو شہادت حسبہ کہا جاتا ہے اور اس کا تعلق خالص حقوق اللہ سے ہے،
جیسے زنا یا شراب کی حد،
آزادی،
وصیت و وقف وغیرہ کے سلسلہ میں گواہی دینا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4494