🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عام روایات میں تشہیر کے لیے ایک سال کی تشہیر کی تعیین ہے اور اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عام روایات میں تشہیر کے لیے ایک سال کی تشہیر کی تعیین ہے اور اس روایت میں ایک،
دو،
تین سال میں شک ہے،
اس لیے قطعی اور یقینی ایک سال ہے،
اس لیے ایک سال تشہیر تو لازم ہے،
لیکن ایک سے زائد سال کی تشہیر میں مال کی مالیت اور قدروقیمت کے اعتبار سے اگر وہ یہ سمجھے کہ خرچ کرنے کے بعد،
اس کی ادائیگی مشکل ہو گی تو ایک سے زائد سال تشہیر کر سکتا ہے اور جب یہ سمجھے کہ اب اس کا مالک اس کو بھلا چکا ہے تو پھر استعمال کر لے،
بہرحال اگر کبھی اس کا مالک مل بھی جائے تو اس کو اس کی امانت ادا کرنی ہو گی،
اگر اپنے اوپر خرچ کر لی ہے اور اگر صدقہ کر دی ہے تو پھر اسے آگاہ کرنا ہو گا،
اگر وہ تسلیم کر لے تو ٹھیک ہے،
وگرنہ ادا کرنا ہو گا،
آج کل اخبارات گمشدہ چیز کا مفت اعلان کر دیتے ہیں،
اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4508