🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) مَشرَ بَتُهُ: کمرہ یا غلہ کا گودام۔ (2) خزَانَة: غلہ محفوظ کرنے کی جگہ۔...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مَشرَ بَتُهُ:
کمرہ یا غلہ کا گودام۔
(2)
خزَانَة:
غلہ محفوظ کرنے کی جگہ۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کا حیوان دوہنا جائز نہیں ہے تو جب دودھ دوہنے کی اجازت نہیں تو پھر کسی اور چیز کے بلا اجازت لے لینے کی گنجائش کیسے نکل سکتی ہے،
جمہور کا یہی موقف ہے،
ہاں اگر کوئی مسافر ہے یا لاچار اور مجبور ہے تو وہ مالک کو آواز دے تاکہ اس سے اجازت لے سکے،
اگر مالک نہ مل سکے تو پھر ضرورت کے بقدر پی لے یا اگر عرف و عادت کی رو سے،
مسافر اور دوسروں کو دودھ پینے کی اجازت ہو تو وہ آواز دے کر پی لے،
کیونکہ عرب میں عام طور پر بکریاں ہوتی ہیں یا اونٹ جن کو کسی وقت بھی دوھیا جا سکتا ہے۔
مقصود یہ ہے باہر جنگل میں چرنے والا ریوڑ وہ گمشدہ نہیں ہے کہ اس کو اپنی مرضی سے استعمال کر لے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4511