🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، کسی کے ہاں تین دن سے زیادہ ٹھہرنا درست...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
کسی کے ہاں تین دن سے زیادہ ٹھہرنا درست نہیں ہے،
کیونکہ ممکن ہے اس کے پاس گنجائش نہ ہو کہ وہ اس کی مہمان نوازی کر سکے،
کیونکہ اس کے پاس اس کی استطاعت نہیں یا اس کے معمولات میں خلل اندازی ہو سکتی ہے یا وہ مہمان کو وقت نہیں دے سکتا،
اس لیے کراہت سے اس کی مہمان نوازی کرتا ہے یا غیبت کرتا ہے کہ یہ جاتا ہی نہیں ہے،
لیکن اگر خود میزبان،
زیادہ ٹھہرنے پر اصرار کرتا ہے یا مہمان جانتا ہے،
میرا قیام ان کے لیے تنگی یا پریشانی کا باعث نہیں ہے،
بلکہ مسرت و شادمانی کا سبب ہے تو وہ زیادہ دیر ٹھہر سکتا ہے،
لیکن آج کل کے حالات کا تقاضا ہے کہ وہ کسی کے ہاں زیادہ دیر نہ ٹھہرے،
الا یہ کہ وہ خود تقاضا کریں اور خوش دلی سے اصرار کریں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4514