🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) فَضل: ضرورت سے زائد، فالتو۔ (2) فليَعُد به: ضرورت مند پر اس کے ساتھ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
فَضل:
ضرورت سے زائد،
فالتو۔
(2)
فليَعُد به:
ضرورت مند پر اس کے ساتھ احسان کرے،
ہمدردی اور خیرخواہی کا اظہار کرے۔
فوائد ومسائل:
ایک انسان اونٹنی پر آیا جو تھکی ہاری ہوئی تھی،
اس لیے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر دائیں بائیں دیکھنے لگا اور اونٹنی بھی دائیں بائیں پھیری تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لیے سواری کا انتظام فرما دیں،
اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو فالتو چیز سے ہمدردی اور خیرخواہی کرنے کی تلقین کی اور بعض حضرات نے یہ معنی کیا ہے کہ وہ فخر و مباہات کے اظہار کے لیے اونٹنی دائیں بائیں گھمانے لگا تاکہ یہ بات جتلا سکے،
میرے پاس بہت سی سواریاں ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سنانے کے لیے ساتھیوں کو خیرخواہی اور ہمدردی کرنے کی تلقین کی تاکہ وہ ضرورت سے زائد سواریوں کے ذریعہ ضرورت مندوں پر احسان کرے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4517