🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہودی قبائل جو مدینہ میں رہتے تھے وہ تین تھے، بنو قریظہ، بنو نضیر اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہودی قبائل جو مدینہ میں رہتے تھے وہ تین تھے،
بنو قریظہ،
بنو نضیر اور بنو قینقاع،
ان قبائل کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ تھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ نہیں لڑیں گے اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن کا تعاون کریں گے،
سب سے پہلے بنو قینقاع نے عہد شکنی کی اور ان کو عبداللہ بن ابی کی سفارش پر چھوڑ دیا گیا اور ان کو جنگ بدر کے بعد شوال میں،
مدینہ سے نکال دیا گیا،
ان کے بعد بنو نضیر جن کا لیڈر حی بن اخطب نے بدعہدی کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کرنے کی سازش تیار کی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر حملہ کیا تو وہ قلعہ بند ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا محاصرہ کر لیا اور وہ قلعہ کی فصیل سے تیر اور پتھر برسانے لگے اور کھجور کے باغات ان کے لیے سپر کا کام دے رہے تھے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ان درختوں کو کاٹ کر جلا دیا جائے،
اس سے معلوم ہوا،
جنگی حکمت اور جنگی ضرورت و مصلحت کے تحت دشمن کے درختوں کو کاٹ کر جلانا اور کاٹنا جائز ہے،
ائمہ اربعہ اور فقہائے اسلام کی اکثریت کا یہی نظریہ ہے،
البتہ بلا ضرورت و مصلحت محض کھیل و تماشے کے طور پر یہ کام درست نہیں ہے،
نہ بگاڑ و فساد کی نیت سے ان کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4552