شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) مَلَكَ بُضعَ إمراة: ایک عورت سے شادی کی اور اس سے تعلقات کا جواز...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مَلَكَ بُضعَ إمراة:
ایک عورت سے شادی کی اور اس سے تعلقات کا جواز پیدا ہوا ہے۔
(2)
وَلَمَّا يَبن:
تعلقات کے قیام کا جواز پیدا ہوا ہے،
لیکن ابھی تک اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
(3)
سُقْفٌ:
سَقْفٌ کی جمع ہے،
چھت،
خلفات،
خلفة کی جمع ہے،
گابھن،
حاملہ۔
فوائد ومسائل:
یہ نبی حضرت یوشع بن نون علیہ السلام تھے،
جو جمعہ کے دن،
عصر کے وقت جبکہ سورج کے غروب میں تھوڑا سا وقت باقی تھا،
لشکر لے کر اریحا نامی بستی کے قریب پہنچے اور انہوں نے سورج کو مخاطب کیا اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ اس کی رفتار سست کر دی جائے یا اس کو روک لیا جائے،
تاکہ میں سورج کے غروب سے پہلے پہلے اس بستی کو فتح کر لوں تو اللہ تعالیٰ نے بطور معجزہ ان کے لیے سورج کی رفتار سست کر دی یا رفتار کو روک لیا،
پہلی امتوں کے لیے غنیمت کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں تھا،
اس کو یکجا کر دیا جاتا،
آسمان سے آگ اترتی تھی اور اسے کھا جاتی تھی۔
اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہے کہ ذمہ داری اس کے سپرد کرنی چاہیے،
جو اس کو فارغ البال ہو کر ادا کر سکے،
اس کا دل کسی اور کام میں اٹکا ہوا نہ ہو،
کیونکہ وہ اس صورت میں پوری توجہ اور ہمت کام میں نہیں لا سکے گا،
اس لیے کام صحیح طور پر انجام نہیں پا سکے گا۔
نوٹ:
۔
۔
۔
سورج کو روکنے کا واقعہ،
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لیے بھی بیان کیا جاتا ہے کہ ان کی نماز کا وقت نکل رہا تھا،
کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ران پر سر رکھ کر سو گئے تھے تو سورج کو واپس لایا گیا،
جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھ لی تو غروب ہو گیا،
سوال یہ ہے کہ کیا انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی،
اگر کسی وجہ سے رہ گئی تھی تو جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی ران پر سر رکھ کر سونا چاہتے تھے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ نہ بتایا کہ میں نے ابھی نماز پڑھنی ہے،
پھر اگر مجبوری کی وجہ سے تاخیر ہو جائے تو ایک رکعت کا وقت بھی باقی ہو تو نماز پڑھی جا سکتی ہے،
غروب کے بعد بھی پڑھی جا سکتی ہے،
جیسا کہ غزوہ خندق میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دستہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سورج کے غروب ہونے کے بعد نماز پڑھی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سورج کو واپس کیوں نہیں لایا گیا اور حضور کا فرمان ہے کہ سورج صرف حضرت یوشع بن نون کے لیے روکا گیا،
کسی اور انسان کے لیے نہیں روکا گیا،
اس لیے اس حدیث کی صحت میں اختلاف ہے،
کچھ ائمہ اس کو موضوع قرار دیتے ہیں اور کچھ صحیح،
لیکن اگر صحیح سند سے ثابت ہو جائے تو یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء کے نتیجہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہو گا اور معجزہ اللہ کا فعل ہے،
اس میں کوئی اشکال نہیں ہے،
سوال صرف صحت سند کا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4555