🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) وہ چار آیات جو حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں اتری ہیں،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
وہ چار آیات جو حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں اتری ہیں،
وہ امام صاحب آگے کتاب الفضائل میں بیان کر دیں گے،
یعنی بر الوالدين ماں باپ کے ساتھ ایفاء اور حسن سلوک،
حرمت شراب،
﴿وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم﴾ جو لوگ اپنے رب کو پکارتے ہیں،
انہیں مت دھتکاریے اور آیت انفال۔
(2)
حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے جنگ بدر میں قابل قدر حصہ لیا تھا،
کفار قریش کے بڑے جنگ جو سعید بن العاص کو قتل کیا تھا،
اس لیے وہ سمجھتے تھے اس کی تلوار پر میرا حق ہے،
مزید برآں ان کے بھائی عمیر بھی قتل ہو گئے تھے،
اس لیے بڑے پریشان تھے اور اس کے ایمان لانے کے خواہش مند تھے،
اس لیے تلوار لینے پر بہت اصرار کیا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4557