شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) تعالي النهار: سورج بلند ہو گیا، دن چڑھ آیا۔ (2) مفضيا الي رماله: ان...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
تعالي النهار:
سورج بلند ہو گیا،
دن چڑھ آیا۔
(2)
مفضيا الي رماله:
ان کے اور چارپائی کے بان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ تھی،
یعنی بستر کے بغیر کھجور کے بان پر تشریف فرما تھے۔
(3)
دف اهل ابيات:
کچھ گھرانے تیزی اور سرعت کے ساتھ یا سہولت و آسانی کے ساتھ چل کر آئے،
یہ ان کی قوم بنو نصر بن معاویہ کے گھرانے تھے،
جو کسی مصیبت کی وجہ سے مدینہ آئے۔
(4)
رضخ:
تھوڑا سا عطیہ۔
(5)
ارحهم:
انہیں اختلاف اور جھگڑے سے،
راحت بخشیے،
اتئدا،
صبر و تحمل سے کام لو۔
(6)
انشدكم بالله:
اللہ کے نام سے سوال کرتا ہوں۔
(7)
لانورث:
ہمارا کوئی وارث نہیں ہو گا یا ہم کسی کو وارث نہیں ٹھہرائیں گے۔
فوائد ومسائل:
حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے بڑے ہونے کی حیثیت سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے طرز عمل کو اپنے تصور میں درست خیال نہ کرتے ہوئے،
اختلاف و مخاصمت کی بنا پر غصہ کی حالت میں سخت الفاظ سے یاد کیا اور ظاہر ہے،
اختلاف اور جھگڑے کے وقت غیظ و غضب کی حالت میں جو کچھ کہا جاتا ہے،
وہ حقیقت پر محمول نہیں ہوتا،
مثلا باپ غصہ کی حالت میں اپنی اولاد کے لیے بہت ہی مناسب الفاظ کہہ دیتا ہے حتی کہ اس کو حرام زادہ قرار دے دیتا ہے تو کوئی بھی اس کو حقیقت پر محمول نہیں کرتا،
اس طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس اور حضرت علی رضی اللہ عنہما دونوں کے طرز عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تم ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اور مجھے ایسا ایسا قرار دیتے ہو،
حالانکہ انہوں نے زبان سے کچھ نہیں کہا تھا،
مقصد یہ تھا کہ تمہارا رویہ ایسا رہا گویا کہ ہم تمہارے نزدیک ایسے ایسے تھے،
جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کہ ہم نے تو صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ اور لائحہ عمل کی پابندی کی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق آپ کے بعد آپ کے مال کو آپ کے ورثاء میں تقسیم نہیں اور تم سب اس کا اقرار اور اعتراف کرتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی وارث نہیں بن سکتا،
کیونکہ تمام امت رسول کا خاندان ہے،
اس لیے اس کی میراث میں سب کا حصہ ہے اور وہ سب کے مفاد میں خرچ ہو گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4577