🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) ماذاعندك؟ياثمامه: اے ثمامہ، تیرے خیال میں ہم تیرے ساتھ کیا سلوک کریں گے۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
ماذاعندك؟ياثمامه:
اے ثمامہ،
تیرے خیال میں ہم تیرے ساتھ کیا سلوک کریں گے۔
(2)
إِنْ تقتُل،
تَقتُل ذَا دم:
اگر قتل کرو گے تو ایک قدروقیمت اور صاحب حیثیت کا خون بہاؤ گے،
جس کے خون کا بدلہ لیا جائے اور اس کا خون،
اس کے دشمن کے لیے تشفی بخش ہے یا وہ اپنے فعل و حرکت کی بنا پر قتل کا مستحق ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم قتل کر کے کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوں گے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
قیدی کو مسجد میں باندھنا اور قید کرنا جائز ہے اور ضرورت یا کسی مقصد کے تحت کسی کافر کو مسجد میں لایا جا سکتا ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کافر کو تین دن تک مسجد میں باندھے رکھا تاکہ وہ مسلمانوں کی سیرت و کردار اور ان کے پیغام سے آگاہ ہو اور اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اسلام لانے کے لیے غسل کی ضرورت ہو،
امام مالک،
امام احمد کے نزدیک،
یہ فرض ہے احناف کے نزدیک مستحب ہے اور شوافع کے نزدیک اگر کافر جنبی ہوا ہو تو واجب ہے،
وگرنہ لازم نہیں ہے،
مستحب ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4589