شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بنو نضیر کی جلا وطنی کا واقعہ گزر چکا ہے، بنو قریظہ کا ذکر اگلے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بنو نضیر کی جلا وطنی کا واقعہ گزر چکا ہے،
بنو قریظہ کا ذکر اگلے باب میں آ رہا ہے اور بنو قینقاع کا واقعہ یہ ہے کہ جنگ بدر کے بعد ایک عرب عورت سامان تجارت لے کر بازار میں آئی اور ایک زرگر کے پاس بیٹھ گئی،
یہاں نے اس سے کہا،
اپنا منہ ننگا کرو،
اس نے انکار کر دیا،
اس پر اس سونار نے،
اس کے کپڑے کا نچلا کنارہ پچھلی طرف باندھ دیا اور اس عورت کو پتہ نہ چلا،
جب وہ اٹھی تو بے پردہ ہو گئی تو وہ ہنسنے لگے،
وہ چیخنے چلانے لگی،
جسے سن کر ایک مسلمان نے اس زرگر پر حملہ کر کے اس کو قتل کر ڈالا،
جواباً یہودیوں نے مسلمان پر حملہ کر کے اسے قتل کر ڈالا،
اس کے بعد مقتول مسلمان کے ورثاء نے شور مچایا،
اس طرح مسلمانوں اور بنو قینقاع کے درمیان جنگ شروع ہو گئی،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال 2ھ کے آخری پندرہ دنوں میں ان کا محاصرہ کر لیا،
اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا،
چنانچہ انہوں نے اس شرط پر ہتھیار ڈال دئیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی جان و مال اور آل و اولاد اور عورتوں کے بارے میں جو فیصلہ کریں گے،
انہیں منظور ہو گا،
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ان سب کو باندھ لیا گیا،
لیکن بالآخر عبداللہ بن ابی منافق کے انتہائی سخت اور بے جا اصرار پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چھوڑ دیا اور انہیں مدینہ سے نکل جانے کا حکم دیا،
(تفصیل کے لیے الرحیق المختوم دیکھئے)

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4592