🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے چونکہ اپنے حلیفوں کی رعایت کرتے ہوئے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے چونکہ اپنے حلیفوں کی رعایت کرتے ہوئے انہیں امن و سکون کے ساتھ،
بنو قینقاع کی طرح نکلنے کا موقعہ فراہم نہیں کیا،
جبکہ ابو حباب عبداللہ بن ابی منافق نے اپنے حلیفوں کو بے جا تحفظ فراہم کر کے نکلنے کا موقع دیا،
اس لیے یہ کافر شاعر جو بعد میں مسلمان ہو گیا،
حضرت سعد کی مذمت کرتا ہے تو نے اپنے حلیفوں کو جو مضبوط اور مستحکم قلعوں کے مالک تھے،
تحفظ فراہم نہیں کیا،
اپنے آپ کو مضبوط حلیفوں کی نصرت و حمایت سے محروم کر لیا اور اپنی ہانڈی خالی کر لی،
جبکہ خزرج کے سردار،
عبداللہ بن ابی نے اپنے حلیفوں کو بچا کر ان کی نصرت و حمایت برقرار رکھی،
اس لیے ان کی ہنڈیا گرم ہے،
یعنی حلیفوں کی نصرت و مدد حاصل ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4601