شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس نماز کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ کے ہاں پڑھنے کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس نماز کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ کے ہاں پڑھنے کا حکم دیا تھا،
اس کی تعیین میں اختلاف ہے،
امام بخاری کی روایت میں عصر ہے اور یہاں مسلم میں ظہر،
اس لیے بعض حضرات کا خیال ہے کہ کچھ لوگوں نے ابھی نماز ظہر پڑھنی تھی یا وہ جلد تیار ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز ظہر بنو قریظہ کے ہاں پڑھنے کا حکم دیا اور کچھ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ظہر پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز عصر وہاں پڑھنے کا حکم دیا اور جب یہ حضرات چل دیے تو راستہ میں نماز کا وقت ہو گیا،
اس لیے کچھ صحابہ نے کہا،
ہمیں یہیں نماز پڑھ لینی چاہیے،
بنو قریظہ کے ہاں پہنچتے پہنچتے نماز کا وقت نکل جائے گا،
نماز اپنے وقت پر پڑھنے کا حکم ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد یہ تھا کہ تم بلا تاخیر جلدی وہاں پہنچو،
کسی اور کام کی طرف توجہ نہ دو،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مقصد نہیں تھا کہ اگر راستہ میں نماز کا وقت ہو جائے تو نماز نہ پڑھنا،
اس لیے ان لوگوں نے نماز پڑھ لی،
لیکن دوسرے صحابہ نے کہا،
چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح فرمان ہے کہ نماز بنو قریظہ جا کر پڑھنا،
اس لیے ہم تو بنو قریظہ میں جا کر نماز پڑھیں گے،
چاہے وقت نکل ہی جائے،
اس لیے انہوں نے بنو قریظہ جا کر نماز پڑھی،
آپ کو اس سے مطلع کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی فریق کو سرزنش یا ملامت نہ کی،
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر کسی مسئلہ میں نیک نیتی سے اختلاف کیا جائے اور اس میں اجتہاد کی گنجائش ہو تو کوئی فریق بھی قابل مواخذہ نہیں ہے،
اگرچہ رائے ایک ہی کی صحیح ہے کیونکہ دونوں نے اپنی رائے کی بنیاد پر کسی دلیل و حجت کو بنایا ہے۔
پہلے گروہ نے تیز رفتاری بھی اختیار کی اور نماز کے وقت کی پابندی بھی کی اور دوسرے گروہ نے آپ کے الفاظ ظاہر کو ملحوظ رکھا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4602