حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا فتویٰ دینے میں احتیاط کرنی چاہیے اگر کسی سے مسئلہ پوچھا جائے اور...
فوائد
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا فتویٰ دینے میں احتیاط کرنی چاہیے اگر کسی سے مسئلہ پوچھا جائے اور وہ بغیر علم کے غلط فتویٰ دے دے۔ انجان آدمی اس کے فتویٰ پر عمل کر لے تو اس غلط عمل کرنے والے کا گناہ فتویٰ دینے والے کو ہو گا۔
علماء ماہرین نے فرمایا ہے کہ
«لَا اَدرِي» یعنی ”میں نہیں جانتا“ یہ کہہ دینا بھی علم کی بات ہے یا نصف علم ہے، جبکہ آخرت کی مسئولیت بڑی سخت ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ عسقلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
”فتویٰ دینا اقلیم علم کی حقیقی بادشاہت ہے اور علم کے بغیر فتویٰ دینا انتہائی قابل مذمت اور لائق نفرت ہے۔“ [فتح الباري؛ 1/236]
علامہ ابن خلدہ نے امام ربیع کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا تھا:
اے ربیع! آپ لوگوں کو فتویٰ دیتے ہیں آپ کے پیش نظر سائل کو سہولت دینا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ آپ کو اپنی نجات کی فکر ہونی چاہیے کہ میں اس مسئلہ کے بھنور سے کیسے خلاصی حاصل کروں۔ [الفقيه والمتفقه؛2/357]

مسند اسحاق بن راھویہ 6