شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مہاجرین، جب ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچے، تو ان کے مکانات اور جائیدادیں مکہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مہاجرین،
جب ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچے،
تو ان کے مکانات اور جائیدادیں مکہ مکرمہ میں رہ گئیں تھی،
اس لیے انصار نے انہیں مکانات فراہم کیے اور انہیں اپنی زمینوں میں شریک کرنے کی پیش کش کی،
جس کو مہاجرین نے مزارعت بٹائی یا مساقات (باغبانی)
کی صورت میں قبول کیا،
لیکن کچھ لوگوں کو کھجوروں کے درختوں کا پھل ان کی ضرورت کے تحت منیحہ کی صورت میں دیا گیا اور جب بنو قریظہ کے علاقے فتح ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی جائیدادیں اور باغات مہاجرین میں تقسیم کر دئیے،
حضرت ام یمن نے یہ خیال کیا کہ مجھے تو درخت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عنایت فرمائے ہیں،
اس لیے یہ میرے ہیں،
حالانکہ ان کو پھلوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے دئیے گئے تھے،
چونکہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے بچپن میں آپ کی پرورش و پرداخت کی تھی،
اس لیے آپ نے اس کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کا ناز برداشت کیا اور ان کو راضی کر کے،
درخت واپس دلوائے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4604