🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دارالحرب میں، میدان جنگ سے اٹھائی ہوئی خوراک...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دارالحرب میں،
میدان جنگ سے اٹھائی ہوئی خوراک کا کھانا جائز ہے،
لیکن اس کو دارالسلام میں ساتھ لانا جائز نہیں ہے،
جمہور کے نزدیک کھانے کی چیز کے استعمال کے لیے امام سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے،
لیکن امام زہری کے نزدیک اجازت لینا ضروری ہے،
اس طرح دارالحرب میں سواریوں کا اور لباس کا استعمال جائز ہے،
جنگی اسلحہ بھی استعمال ہو سکتا ہے،
لیکن ان کو ملکیت میں نہیں لیا جا سکتا اور اوزاعی کے سوا کسی کے نزدیک اس کے لیے امام سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4606