🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) مَلِكُ بني الاصفر: رومیوں کے جد امجد، روم بن عیص نے، ایک حبشی شہزادی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مَلِكُ بني الاصفر:
رومیوں کے جد امجد،
روم بن عیص نے،
ایک حبشی شہزادی سے شادی کر لی تھی،
جس کی وجہ سے اس کی اولاد گندمی رنگ کی تھی یا اس کی دادی حضرت سارۃ علیہا السلام نے اسے سونا پہنایا تھا،
اس لیے اس کی اولاد کو بنو الاصفر کا نام دیا گیا- (2)
اثم الير يسيين:
إريسيين اور يريسيين کا معنی ایک ہی ہے،
جس کا معنی کاشتکار،
کسان ہے،
جیسا کہ بعض روایات میں اكارين کا لفظ آیا ہے اور ایک مرسل روایت میں اثم الفلاحين آیا ہے،
بعض نے اس کا معنی خدم و حشم،
نوکر چاکر کیا ہے،
بعض کے بقول عبداللہ بن اریس کے پیروکار مراد ہیں اور بقول بعض،
رؤسا اور شہزادے ہیں،
جو لوگوں کو غلط راہوں پر چلاتے ہیں،
لیکن صحیح معنی پہلا ہی ہے۔
(3)
دعاية اور داعية:
دونوں کا معنی وحدت ہے یا داعية سے مراد كلمة داعية ہے،
یعنی کلمہ توحید۔
(4)
شكر ا لما ابلاه الله:
اللہ نے اس پر جو نعمت و احسان فرمایا،
اسے اپنے دشمن ایرانیوں پر غلبہ دیا،
جنہوں نے اس کی سلطنت کو تباہ و برباد کر ڈالا تھا اور اسے اپنے دار السلطنت قسطنطنیہ میں محصور کر ڈالا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4608