🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) أَخِفَّائُهُم: خفيف کی جمع ہے، جلد باز، جوشیلہ۔ (2) حُسَّر: حاسر کی جمع ہے،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
أَخِفَّائُهُم:
خفيف کی جمع ہے،
جلد باز،
جوشیلہ۔
(2)
حُسَّر:
حاسر کی جمع ہے،
ننگے سر مراد ہے،
جن کے پاس دفاعی اسلحہ نہ تھا۔
(3)
رَشَقُوهُم رَشقًا:
انہوں نے انتہائی زور سے تیر اندازی کی۔
فوائد ومسائل:
چونکہ جنگ حنین میں سب لوگ نہیں بھاگے تھے،
خاص طور پر لشکر کا سپہ سالار،
دشمن کے مقابلہ میں ڈٹا ہوا،
آگے بڑھ رہا تھا،
اس لیے حضرت براء رضی اللہ عنہ نے،
بعض صحابہ کے بھاگنے کو کوئی اہمیت نہیں دی کیونکہ وہ بھی آواز سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پلٹ آئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نسبت،
والد کے بجائے عبدالمطلب کی طرف کی،
کیونکہ وہ معروف و مشہور شخصیت تھی اور لوگوں میں یہ بات پھیلی ہوئی تھی کہ عبدالمطلب کی اولاد میں ایک نبی ہو گا،
جو غالب آئے گا،
اور ایک عظیم مقام و مرتبہ کا حامل ہو گا،
اس طرح آپ نے ان کو یاد دلایا،
میں وہی ہوں،
اس لیے غالب آ کر رہوں گا،
میدان سے بھاگنے والا نہیں ہوں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4615