شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اہل طائف نے غزوہ حنین کے بعد بھاگ کر اپنے قلعہ میں پناہ لی، لہذا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اہل طائف نے غزوہ حنین کے بعد بھاگ کر اپنے قلعہ میں پناہ لی،
لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین سے فارغ ہو کر اور جعرانہ میں مال غنیمت جمع فرما کر ماہ شوال 8ھ میں طائف کا رخ کیا اور وہ وہاں پہنچ کر قلعہ کا محاصرہ کیا،
ان لوگوں نے سال بھر کا سامان خوردونوش جمع کر لیا تھا اور مسلمانوں پر اس شدت سے تیر اندازی کی کہ معلوم ہوتا تھا ٹڈی دل چھایا ہوا ہے،
مسلمانوں نے اس قلعہ کو فتح کرنے کے لیے پہلی دفعہ منجنیق سے دبابہ کو استعمال کیا،
لیکن قلعہ قابو ہوتا نظر نہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپسی کا اعلان فرما دیا،
لیکن یہ اعلان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر گراں گزرا کہ طائف فتح کیے بغیر کیوں واپس ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اچھا تو کل لڑائی کے لیے نکلو،
دوسرے دن جب لڑائی کے لیے نکلے تو زخموں کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا تو اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا،
ہم ان شاءاللہ کل واپس ہوں گے،
اس پر لوگوں میں مسرت و شادمانی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بے چون و چرا رخت سفر باندھنا شروع کر دیا،
یہ کیفیت دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے کہ کل جو لوگ کوچ کے لیے تیار نہیں،
آج زخم کھا کر کس طرح جلدی واپسی کے لیے تیار ہو گئے ہیں،
تفصیل کے لیے الرحیق المختوم دیکھئے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4620