🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نُخِيضَهَا الْبَحْرَ: اگر آپ ہمیں یہ حکم دیں کہ ہم گھوڑوں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نُخِيضَهَا الْبَحْرَ:
اگر آپ ہمیں یہ حکم دیں کہ ہم گھوڑوں کو سمندر میں ڈال دیں،
یعنی سمندر میں کود جائیں تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
(2)
لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نَضْرِبَ أَكْبَادَهَا إِلَى بَرْكِ الْغِمَادِ:
اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں انہیں دور تک بھگانے کا حکم دیں،
(کیونکہ برک الغماد مدینہ سے بہت دور کے فاصلہ پر مکہ سے بہت آگے واقع ہے)
تو ہم یہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں،
یعنی ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر حکم پر سر تسلیم خم کریں گے،
آپ ہمارے بارے میں اس سے بے خوف ہو جائیں تو ہم آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔
(3)
رَوَايَا:
راويه کی جمع ہے،
ان اونٹوں کو کہتے ہیں جن پر پانی پینے کے لیے ڈھویا جاتا ہے۔
(4)
فَمَا مَاطَ:
دور نہیں ہوا،
جس جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشان لگایا وہیں ڈھیرا ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی سچ ہوئی۔
فوائد ومسائل:
ابو سفیان کی سرکردگی میں اہل مکہ کا ایک تجارتی قافلہ شام کی طرف گیا،
جس میں ایک ہزار اونٹ اور پچاس ہزار دینار کی مالیت کا سازوسامان تھا،
یہ جاتے وقت نکل گیا تھا،
واپسی پر اہل مدینہ کے لیے زریں موقع تھا کہ وہ اہل مکہ کو اس مال فراواں سے محروم کر کے زبردست فوجی سیاسی اور اقتصادی مار ماریں،
اس لیے مسلمانوں میں،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان فرمایا کہ قریش کا قافلہ مال و دولت سے مالامال چلا آ رہا ہے،
اس کے لیے نکل پڑو،
ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بطور غنیمت تمہارے حوالے کر دے،
چونکہ مدینہ سے نکلتے وقت یہ خیال نہ تھا کہ قافلہ کی بجائے لشکر قریش سے ٹکر ہو جائے گی،
اس لیے آپ نے تمام صحابہ کے لیے نکلنا لازم نہ ٹھہرایا اور نکلتے وقت لوگوں نے اس کے لیے کوئی خاص اہتمام نہ کیا اور نہ مکمل تیاری کی،
مسلمانوں کے لشکر کی تعداد صرف تین سو تیرہ (313)
یا تین سو چودہ (314)
یا تین سو سترہ (317)
تھی۔
صرف دو گھوڑے اور ستر (70)
اونٹ تھے،
ابو سفیان کو بھی پتہ چل گیا کہ مسلمان میرے قافلہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو اس نے فوراً ضمضم بن عمرو غفاری کو اجرت دے کر مکہ بھیجا کہ وہاں جا کر قافلے کی حفاظت کے لیے قریش کو دعوت عام دے اور خود ابو سفیان نے حکمت عملی سے کام لے کر قافلہ کو بچا لیا اور اہل مکہ کو واپس ہو جانے کا پیغام بھیج دیا،
لیکن ابو جہل واپسی کے لیے آمادہ نہ ہوا،
اور لشکر مکہ نے اپنا سفر جاری رکھا،
وادی زفران پہنچ کر آپ کو مکی لشکر کی آمد کا علم ہوا اور پتہ چلا خون ریز جنگ یقینی ہو چکی ہے،
حالات کی اس اچانک اور پر خطر تبدیلی کے پیش نظر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کیا،
مہاجرین کی تعداد چونکہ کم تھی،
اس لیے آپ نے مہاجرین کمانڈروں کی رائے کی بجائے،
انصار کی رائے معلوم کرنا چاہی،
کیونکہ ان کی تعداد زیادہ تھی اور بیعت عقبہ کی رو سے ان کے لیے یہ لازم نہ تھا کہ مدینہ سے باہر نکل کر جنگ کریں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے بھانپ لیا اور پرزور تقریر کی،
صحیح مسلم میں تقریر حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے،
یہ راوی کا وہم ہے اور مشورہ بھی مدینہ میں نہیں ہوا،
کیونکہ وہاں تو صرف قافلہ کے لیے نکلے تھے،
جس کی تعداد کل چالیس (40)
افراد تھی،
تفصیل کے لیے الرحیق المختوم میں غزوہ بدر الکبریٰ پڑھیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4621