🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: عُصَاة: العاص کی جمع ہے اور یہ علم ہے، صفت نہیں ہے، اس نام کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عُصَاة:
العاص کی جمع ہے اور یہ علم ہے،
صفت نہیں ہے،
اس نام کے لوگ،
عاص بن اسود کے سوا مسلمان نہ تھے،
ابو جندل مسلمان ہو چکا تھا اور اس کا نام بھی العاص تھا،
لیکن وہ اسی کنیت سے مشہور تھا،
اپنے نام سے معروف نہ تھا،
اس لیے اس کو مستثنیٰ نہیں کیا،
عاص بن اسود کا نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مطیع بن اسود رکھا اور العاص کے نام سے یہ اشخاص معروف تھے،
عاص بن وائل سمعی،
عاص بن ہشام ابو النجری،
عاص بن سعید،
عاص بن امیہ،
عاص بن ہشام بن مغیرہ مخزومی اور عاص بن منبہ بن حجاج،
ان میں سے کسی نے بھی فتح مکہ تک اسلام قبول نہیں کیا تھا،
اکثر اس سے پہلے ہی کفر پر مر گئے تھے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4628