🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کتب ’’ابن عبداللہ‘‘ سے بعض حضرات نے یہ استدلال کیا ہے کہ یہ لفظ آپ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
کتب ”ابن عبداللہ“ سے بعض حضرات نے یہ استدلال کیا ہے کہ یہ لفظ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے تحریر فرمایا،
لیکن جمہور کے نزدیک لکھنے والے حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں،
جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے لکھا،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کی گئی ہے اور اگر آپ نے یہ لفظ معجزاتی طور پر خود بھی لکھ دیا ہو تو اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آپ نے لکھنا پڑھنا جان لیا تھا،
کیونکہ ایک لفظ لکھنے والے کو کاتب نہیں کہتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کے معاہدہ کے مطابق اگلے سال 7ھ میں عمرہ کیا اور اس میں تین دن مکہ میں ٹھہرے اور یہ عمرہ صلح کے نتیجہ میں ہوا،
اس لیے اس کو عام المقاضاۃ،
عمرۃ القضیۃ اور عمرۃ القضاء کا نام دیا گیا،
یہ نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رہ جانے والے عمرہ کی قضائی دی تھی،
اس لیے عمرۃ القضاء کہلایا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4631