🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے اجتماعی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے اجتماعی اور دینی مفادات کے حصول کی خاطر بظاہر دب کر صلح کی اور ان کی ہر شرط کو مان لیا،
کیونکہ محمد بن عبداللہ لکھنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا انکار لازم نہیں آتا تھا اور بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی جگہ بسمك اللهم لکھنے سے اللہ تعالیٰ کی الوہیت پھر بھی ثابت ہو رہی ہے،
جو اصل مقصود ہے،
اس طرح ان کا مطالبہ ماننے میں کوئی شرعی اور دینی خرابی نہیں تھی اور ان میں سے مسلمان ہونے والوں کو ان کے سپرد کرنا،
بظاہر ان کو ظلم و ستم کے حوالہ کرنا تھا،
لیکن اس کی حکمت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بتا دی کہ اللہ یقینا ان کے لیے کشادگی اور نکلنے کی صورت پیدا کرے گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشن گوئی پوری ہوئی اور اس صلح کے نتیجہ میں کافر کثیر تعداد میں مسلمان ہوئے،
کیونکہ ان کو مسلمانوں کے ساتھ ملنے جلنے کا موقع ملا،
اسلامی تعلیمات سے وہ روشناس ہوئے،
وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے اخلاق و کردار سے آگاہ ہوئے،
ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات اور معجزات کو سننے کا موقع ملا اور اس کے نتیجہ میں فتح مکہ کا راستہ ہموار ہوا اور فتح مکہ کے دن تمام مشرکین مکہ مسلمان ہو گئے،
باقی رہا یہ مسئلہ کہ جب آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لفظ مٹا دو تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توقیر و تکریم کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ عرض کیا کہ میرے لیے یہ لفظ مٹانا ممکن نہیں،
جیسا کہ آپ نے جب ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا،
جب میں نے تمہیں نماز پڑھاتے رہنے کا حکم دیا تھا تو پھر تم پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی،
ابو قحافہ کے بیٹے کے لیے آپ کی موجودگی میں نماز پڑھانا ممکن نہیں ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم نہیں دیا کہ نہیں تم ضرور اس کو مٹاؤ،
وگرنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم الامر فوق الادب کے تحت آپ کے وجوبی حکم کا انکار نہ کر سکتے،
یہی صورت حال واقعہ قرطاس میں پیش آئی،
حضرت عمر اور دوسرے صحابہ نے،
بیماری کی حالت میں آپ کو لکھوانے کی تکلیف دینا،
آپ کی تعظیم و توقیر کے منافی سمجھا اور آپ نے دوبارہ اس پر اصرار نہ کیا،
وگرنہ ان کے لیے آپ کے حکم کی مخالفت ممکن نہ تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4632