🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: قام سهل بن حنيف يوم صفين: حضرت علی اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہما کے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
قام سهل بن حنيف يوم صفين:
حضرت علی اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہما کے درمیان صفین کے مقام پر جنگ چھڑی اور وہ انتہائی شدت اختیار کر گئی تو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو قرآن مجید کو حکم ماننے کا پیغام بھیجا،
حضرت علی رضی اللہ عنہ،
اس کو قبول کرنے پر آمادہ ہو گئے تو خوارج نے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کیا تو حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ لوگوں کو صلح پر آمادہ کرنے کے لیے کھڑے ہوئے،
اور کہنے لگے،
صلح کا نتیجہ ہر صورت میں بہتر نکلتا ہے،
اگرچہ وہ بظاہر پسندیدہ عمل نظر نہیں آتا،
دیکھئے صلح حدیبیہ کے وقت،
مسلمانوں کے جذبات و احساسات،
اس صلح کے مخالف تھے حتی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سلسلہ میں بڑے زور دار انداز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کی،
پھر اپنے ساتھ ملانے کے لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بھی مکالمہ کیا اور صلح کی شرطوں کی قبولیت کو دین میں خست دباؤ اور کوتاہی کو قبول کرنا قرار دیا،
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”میں اللہ کا رسول ہوں،
اس کی رہنمائی میں بات کرتا ہوں۔
“ اس لیے اس کی مرضی اور منشا کی مخالفت نہیں کر سکتا اور یہ صلح ہمارے حق میں جائے گی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید کی اور پھر اس سلسلہ میں قرآن مجید کا نزول ہوا اور سورہ فتح میں اس صلح کو فتح کا نام دیا گیا اور بعد میں واقعات نے اس کی تصدیق کی،
اس لیے اتهمواانفسكم،
تم جنگ کے جاری رکھنے کے اصرار کے سلسلہ میں اپنے آپ کو قصوروار سمجھو،
تمہاری یہ رائے اور سوچ ناقص ہے کہ صلح کی بجائے جنگ جاری رہنی چاہیے،
صلح کا نتیجہ ہی بہتر ہوتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4633