شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بعض حضرات نے ان احادیث سے جن میں کتب کا لفظ آیا ہے، مثلاً (كَتَب...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بعض حضرات نے ان احادیث سے جن میں کتب کا لفظ آیا ہے،
مثلاً (كَتَب إلی قيصر و إلی كسریٰ كَتَب إلی أهل اليمن،
كتب النبی صلی الله عليه وسلم)
وغیرہ الفاظ سے یہ استدلال کیا ہے کہ یہ تمام خطوط آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود لکھے تھے،
لہذا آپ لکھنا جانتے تھے،
حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط لکھنے کے لیے،
حضرت زید بن ثابت اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ مقرر تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے لکھتے تھے اور جو آپ چاہتے،
وہی لکھتے تھے،
اس لیے،
لکھنے کی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی گئی ہے اور یہ معروف طریقہ ہے کہ نسبت آمر (حکم دینے والا)
کی طرف کی جاتی ہے،
مثلاً ابو شاہ لینی نے کہا تھا (اُكتُب لی يا رسول الله)
اے اللہ کے رسول! مجھے لکھ دیجئے،
یعنی لکھوا دیجئے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(اُكتبوا لأَبِی شاه)
ابو شاہ کو لکھ دو۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4638