🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتاہے کہ کفار سے کیا گیا عہدوپیمان پورا کیا جائے گا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتاہے کہ کفار سے کیا گیا عہدوپیمان پورا کیا جائے گا اور کافروں کو یہ طعنہ دینے کا موقعہ نہیں دیا جائے گا کہ مسلمان عہد توڑتے ہیں،
اگرچہ اس عہد کی پابندی ضروری نہیں ہے،
کیونکہ امام کے ساتھ مل کافروں سے جہاد کرنا دینی فریضہ ہے،
اس لیے امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کا نظریہ یہ ہے کہ اگر مسلمان قیدی کافروں سے عہد کرلے،
میں بھاگوں گا نہیں تو اس پر اس عہدکی پابندی ضروری نہیں ہے،
اسے اگر بھاگنے کا موقعہ ملے تو وہ بھاگ سکتا ہے،
لیکن امام مالک کے نزدیک حدیث کا ظاہری تقاضا یہی ہے کہ عہد کی پابندی ضروری ہے،
ہاں اگر وہ اس سے جبرا قسم لیں کہ وہ بھاگے گا نہیں تو جبر کی بنا پر اس قسم کا اعتبار نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4639