شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) أَنْتَ كُنْتَ تَفْعَلُ ذَالِكَ: یہ استفہام انکاری ہے کہ تو سمجھتا ہے، میں اگر...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
أَنْتَ كُنْتَ تَفْعَلُ ذَالِكَ:
یہ استفہام انکاری ہے کہ تو سمجھتا ہے،
میں اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتا تو آپ کی خوب مدد کرتا اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے زیادہ جوہر دکھاتا جو ناممکن بات ہے۔
(2)
قُرٌّ:
شدید سردی۔
(3)
فَلَم يُجِبْهُ أَحَدٌ:
یعنی انتہائی جانثار اور فدا کار صحابہ،
جنگ خندق کے حالات سے اس قدر تھک اور ہار گئے کہ اس عظیم بشارت کو بار بار سن کر بھی جانے کے لیے تیار نہ ہوئے،
حالانکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت و حمایت میں ہر قسم کے خطرات اور مصائب میں کود جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے تو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا مدد کرتا۔
(4)
لَاتَزْعَرْهُمْ عَلَيَّ:
انہیں میرے خلاف نہ بھڑکانا کہ تم کچھ چھیڑ خانی کرو اور وہ تمہارے پیچھے لگ جائیں۔
(5)
كَأَنَّمَا أَمْشِي فِي الْحَمَّام:
لوگ سردی میں ٹھٹھر رہے تھے،
لیکن میں تیز ہوا اور سردی کی ٹھنڈک سے محفوظ گرمی میں چل رہا تھا اور یہ آپ کے حکم کے امتثال اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا نتیجہ تھا کہ جب تک وہ آپ کے کام میں مصروف رہے،
انہیں سردی محسوس نہیں ہوئی اور جب اس کام سے فارغ ہو گئے تو انہیں سردی لگنے لگی۔
نومان:
سوتڑ،
بہت سونے والا،
یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دل لگی کرتے ہوئے فرمائی۔
فوائد ومسائل:
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق،
مشرکین مکہ کے درمیان جا گھسے اور جنود اللہ نے ان کا برا حشر کر رکھا تھا،
ان کی ہانڈیاں الٹ دیں،
خیمے اکھاڑ دیئے،
آگ بے قرار ہو رہی تھی تو ابو سفیان نے اٹھ کر کہا،
اے قریش کی جماعت،
ہر انسان اپنے اردگرد دیکھ لے؟ اپنے ساتھی کو پہچان لے (کہ کہیں مسلمانوں کا جاسوس موجود نہ ہو)
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں،
میں نے اپنے ساتھ والے کا ہاتھ پکڑ لیا اور پوچھا تو کون ہے؟اس نے کہا،
میں فلاں بن فلاں ہوں،
(اپنا نام بتایا)
پھر ابو سفیان نے کہا،
اے قریش کے لوگو:
اللہ کی قسم:
اب یہاں رہنا تمہارے لیے ممکن نہیں ہے،
گھوڑے اور اونٹ ہلاک ہو رہےہیں،
بنو قریظہ نے ہمارے ساتھ بد عہدی کی ہے اور ان کی طرف سے ناپسندیدہ باتیں ہم تک پہنچ رہی ہیں اور تیز ہوانے ہمارا جو حشر کیا ہے،
وہ تمہارے سامنے ہے،
کوچ کرو،
میں تو چل رہا ہوں،
پھر وہ اپنے اونٹ کے پاس گیا،
جو بندھا ہواتھا،
اس پر بیٹھ کر اس کو ایڑھ لگائی تو وہ تین پاؤں پر اچھل پڑا،
اللہ کی قسم:
اس نے کھڑے اونٹ کا زانو بند کھولا اور اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تلقین نہ ہوتی کہ میرے پاس واپس آنے تک کوئی حرکت نہ کرنا تو میں اسے قتل کر ڈالتا،
پھر میں واپس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے نمازپڑھ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ازواج مطہرات میں سے کسی کی چادر تھی،
غزوہ خندق شوال 5ھ میں پیش آیا اور مشرکین نے تقریباً ایک ماہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کا محاصرہ جاری رکھا،
جس کا آغاز شوال سے ہوا اور خاتمہ ذی قعدہ میں۔
تفصیلات کے لیے،
الرحیق المختوم دیکھئے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4640