حافظ عبدالشکور ترمذی حفظہ اللہ
فوائد : مذکورہ حدیث سے فقاہت فی الدین کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ فقاہت سے مراد قرآن و حدیث...
فوائد: مذکورہ حدیث سے فقاہت فی الدین کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
فقاہت سے مراد قرآن و حدیث کا فہم ہے نہ اس سے مراد مروجہ اور مخصوص فقہ جیسا کہ لوگوں میں مشہور ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا وَحَفِظَهَا وَبَلَّغَهَا فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ» [ترمذي: 2658، مسند أحمد: 1/ 436]
”اللہ تعالی تروتازہ رکھے اس شخص کو جس نے میری بات سنی، اس کو یاد کیا اور پھر اس کو آگے پہنچا دیا، کئی حاملین فقہ غیر فقیہ ہوتے ہیں اور کئی حاملین فقہ اپنے سے زیادہ فقیہ تک میری بات پہنچا دیتے ہیں۔“
اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حدیث کو فقہ کہا ہے۔
لیکن افسوس کے آج فقیہ اس کو کہا جاتا ہے جو قرآن و حدیث کی نصوص سے انحراف کر کے صرف اقوال ائمہ اور ان پر مبنی تخریجات کا علم رکھتے ہوں۔
؎ خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

مسند اسحاق بن راھویہ 10