🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) سَلَا جُزُور: بچہ دانی، حشیمہ۔ (2) أشقَي القَوم: قوم کا سب سے بدبخت آدمی،...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
سَلَا جُزُور:
بچہ دانی،
حشیمہ۔
(2)
أشقَي القَوم:
قوم کا سب سے بدبخت آدمی،
یہ عقبہ بن ابی معیط تھا۔
(3)
مَنَعَة:
مجھے پشت پناہی کی بنا پر قوت و طاقت حاصل ہوتی کیونکہ مکہ میں ان کا خاندان موجود نہیں تھا،
جو ان کی پشت پر ہوتا،
اگر اس کو مانع کی جمع بنائیں تو معنی ہو گا،
اگر میرے حمایتی اور دفاع کرنے والے ہوتے۔
(4)
ذَكَرَ السَّابَعَ:
عمرو بن میمون نے ساتویں عمارۃ بن ولید کا نام لیا تھا لیکن ابو اسحاق کو یاد نہیں رہا اور یہ ساتواں جنگ بدر میں شریک نہیں تھا اور القليل كالمعدوم کے تحت اس کو نظر انداز کر دیا گیا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر نمازی پر نجاست ڈال دی جائے اور اسے اس کا پتہ نہ ہو کہ مجھ پر کیا ڈالا گیا ہے تو اس کی نماز ہو جائے گی،
نیز یہ واقعہ مکی زندگی میں پیش آیا،
جہاں ابھی احکام کی تفصیلات کا نزول نہیں ہوا تھا،
اس لیے اس کی نجاست معلوم نہ تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4649