🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) يوم العقبة: اس سے مراد عقبۂ طائف ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يوم العقبة:
اس سے مراد عقبۂ طائف ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور ابو طالب کی وفات کے بعد دس (10)
نبوت،
شوال میں،
بنو ثقیف کے سرداروں کو اسلام کی دعوت دینے طائف گئے،
لیکن انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بدترین سلوک کیا،
اوباش لوگ آپ کے پیچھے لگا دئیے۔
(2)
فلم استفق:
میں اپنے آپ میں نہیں آیا،
مجھے افاقہ نہیں ہوا۔
(3)
قَرنِ الثَّعَالِب:
یہی قرن منازل ہے،
جو اہل نجد کا میقات ہے اور مکہ سے ایک دن رات کے فاصلہ پر ہے۔
(4)
أُطْبِقُ عَلَيْهِم الأَخْشَبَين:
اخشبان سے مراد شارحین نے مکہ کے دو پہاڑ ابوقبيس،
قعيقحان لیے ہیں،
جو مکہ کے شمال و جنوب میں واقع ہیں اور اس وقت مکہ کی آبادی ان دونوں کے درمیان واقع تھی،
لیکن سوال یہ ہے کہ سنگین ترین سلوک جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اہل طائف نے کیا اور انہیں کے اس بدترین سلوک کے بعد پہاڑوں کا فرشتہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا کہ اگر آپ یہ چاہیں کہ میں ان کو دو پہاڑوں میں پیس کر رکھ دوں تو میں آپ کی خواہش کے مطابق ان کو پیس کر رکھ دوں گا تو پھر اہل مکہ کو مراد لینا کیوں کر درست ہو سکتا ہے،
اس لیے صحیح بات یہی ہے کہ اخشبان مکہ کے دو پہاڑوں کو ان کی مضبوطی اور صلابت کی وجہ سے کہا گیا ہے،
اس لیے مراد یہ ہے کہ مکہ کے ان مضبوط و مستحکم پہاڑوں جیسے پہاڑوں میں،
اہل طائف کو پیس کر رکھ دوں یا مکہ کے ان دو پہاڑوں کو وہاں لے جا کر ان میں پیس دوں،
کیونکہ پہاڑوں کے فرشتہ کے لیے ان پہاڑوں کا وہاں لے جانا مشکل نہ تھا یا پھر یہ مراد لیا جائے کہ بنو ثقیف نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بدسلوکی صرف اس لیے کیا کہ آپ کی قوم اہل مکہ نے آپ کی دعوت کو قبول نہیں کیا تھا،
اگر وہ قبول کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان مصائب سے دوچار نہ ہونا پڑتا،
اس لیے اس کا اصل سبب وہ تھے،
اس لیے فرشتہ نے کہا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیں تو میں اہل مکہ کو دو پہاڑوں کے درمیان پیس ڈالوں۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4653